۔5اور 6دسمبر کو بارش اور ہلکی برفباری کا امکان

سرینگر میں درجہ حرارت 1.3، گلمرگ میں منفی 1.8،پارہ مزید منفی3ڈگری تک گر سکتا ہے:محکمہ موسمیات

تاریخ    27 نومبر 2021 (00 : 01 AM)   


اشفاق سعید
سرینگر //وادی میں دو دن کے وقفے کے بعد موسم صاف ہونے کے نتیجے میں درجہ حرارت میں ایک مرتبہ پھر تنزیلی واقع ہوئی ہے اور درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ 4دسمبر تک موسم خشک اور سرد ترین رہے گا اور5و 6دسمبر کو بارشیں اور ہلکی برفباری ہوسکتی ہے۔ وادی میں جمعہ کو دو دن کے وقفے کے بعد درجہ حرارت میں گراواٹ دیکھنے کو ملی ۔ مطلع صاف رہنے کی وجہ سے شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ آئی ۔محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق سرینگر میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب درجہ حرارت منفی 1.3ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا جبکہ اس سے قبل کی رات شبانہ درجہ حرارت  0.4 ڈگری تھا ۔قاضی گنڈ میں بھی درجہ حرارت میں تنزلی آئی اور وہاں شبانہ درجہ حرارت منفی 1.2ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ اس سے قبل وہاں درجہ حرارت 0.0ڈگری تھا ۔پہلگام میں شبانہ درجہ حرارت منفی 3.3ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ اس سے قبل یہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.0 ڈگری تھا ۔ کپوارہ میں شبانہ درجہ حرارت منفی 1.9ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ اس سے قبل ضلع میں کم سے کم درجہ حرارت 0.1ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا ۔ گلمرگ میں شبانہ درجہ حرارت منفی 1.8ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ اس سے قبل یہاں کم سے کم درجہ حرارت1.2 ڈگری تھا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق لداخ خطہ میں پھر سے درجہ حرارت میں تنزلی آئی ہے۔ ضلع لیہہ میں منفی7.3ڈگری ،کرگل میں منفی5.1اور دراس میں منفی10.8ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔اس دو ران محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سونم لوٹس نے کہا کہ 3دسمبر تک وادی میں شدید ٹھنڈ کی لہر برقرار رہے گی اور اس کے بعد اس میں کمی آنے کا امکان ہے۔انکا کہنا تھا کہ 4دسمبر تک موسم میں کوئی بری تبدیلی آنے کے امکانات کافی معدوم ہیں البتہ موسمیاتی سسٹم اس بات کی نشاندہی کررہا ہے کہ 5اور 6دسمبر کو بارشیں اور برفباری کے امکانات ہیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ دو روز کے بعد وہ حتمی طور پر پیش گوئی کرنے کی پوزیشن میں آسکتے ہیں۔
 

تازہ ترین