تازہ ترین

کورونا میں اضافہ برقرار|25روزبعد 4فوت

جموں کشمیر میںمزید 174متاثر

تاریخ    27 نومبر 2021 (00 : 01 AM)   


پرویز احمد
سرینگر //جموں و کشمیر میں 25دنوں کے بعد جمعہ کو کورونا وائرس سے 4افراد فوت ہوگئے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4470ہوگئی ہے۔ اس سے قبل یکم نومبر کو جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے 4افراد فوت ہوگئے تھے۔ اس دوران پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 55ہزار 394ٹیسٹ کئے گئے جن میں 14 مسافروں سمیت مزید 174افراد کی رپورٹیں مثبت قرار دی گئی ہیں۔ جموں و کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 36ہزار 237ہوگئی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 174افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں جموں میں 43جبکہ کشمیر میں 131افراد متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے 131افراد میں 2بیرون ریاستوں سے سفر کرکے کشمیر پہنچے جبکہ دیگر 129افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے 131افراد میں سب سے زیادہ سرینگر میں 63، بارہمولہ میں 23، بڈگام میں 17،کپوارہ میں 13، بانڈی پورہ میں 9، گاندربل میں 6جبکہ پلوامہ، اننت ناگ، کولگام اور شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ وادی میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 11ہزار 297تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران کشمیر میں 3افراد کورونا وائرس سے فوت ہوگئے ہیں۔ مرنے والوں میں ایک اننت ناگ جبکہ 2سرینگر ضلع سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر میں متوفین کی مجموعی تعداد 2285ہوگئی ہے۔ جموں صوبے کے سانبہ اور کشتواڑ میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 8اضلاع میں 43افراد کی رپورٹیں مثبت قرار دی گئی ہے۔ جموں صوبے میں مثبت قرار دئے گئے 43افراد میں 12افراد بیرون ریاستوں سے سفر کرکے جموں پہنچے جبکہ 21افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں متاثر ہونے والے 43افراد میں جموں میں 17، ادھمپور میں 1، راجوری میں 1، دوڈہ میں 10، کٹھوعہ میں 1، پونچھ میں 6، رام بن میں 1 اور ریاسی میں 6افراد کی رپورٹیں مثبت قرار دی گئی ہے۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 24ہزار 940تک پہنچ گئی ہے۔ جمعہ کو جموں صوبے میں بھی کورونا وائرس سے ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔ مرنے والے شخص کا تعلق ضلع پونچھ سے ہے۔ جموں صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد 2185تک پہنچ گئی ہے۔