سلمان خورشید کی کتاب

پابندی عائد کرنے کی عرضی خارج

تاریخ    26 نومبر 2021 (00 : 01 AM)   


نئی دہلی//دہلی ہائی کورٹ نے جمعرات کو کانگریس لیڈر سلمان خورشید کی کتاب ’سن رائز اوور ایودھیا پر تنازع کے بعد ان کی کتاب پر پابندی لگانے کے لئے دائرعرضی کو خارج کردیا۔جسٹس یشونت ورمانے عرضی کی سماعت کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ "اگر لوگ اتنے حساس محسوس کر رہے ہیں تو ہم کیا کر سکتے ہیں؟ وہ آنکھیں بند کر سکتے ہیں۔ کسی نے انہیں پڑھنے کو نہیں کہا۔سماعت کے دوران وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ا?زادی اظہار بے لگام ہے اور اشاعت کے لیے "لائسنس دینے سے پہلے حکومت کو دیکھنا چاہیے"۔عدالت نے اس عرضی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ "حکومت نے کوئی لائسنس نہیں دیا اور نہ ہی پبلشر کو لائسنس کی ضرورت ہے۔"
 

تازہ ترین