تازہ ترین

۔3کشمیری طلبہ کا جوڈیشل ریمانڈ

آگرہ عدالت نے 7دسمبر تک توسیع کی

تاریخ    26 نومبر 2021 (00 : 01 AM)   


مانٹیرنگ ڈیسک
سرینگر // آگرہ کی عدالت نے گرفتار 3کشمیری طلبہ کی  جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی ہے۔ان تینوں طلاب علموں کو ٹی 20ورلڈ کپ میں ہندو پاک میچ میں پاکستانی ٹیم کی فتح پر تالیاں بجانے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ انکی عدالتی ریمانڈ میں اب 7دسمبر تک توسیع کردی گئی ہے۔ارشد یوسف، عنایت الطاف شیخ اور شوکت احمد گنائی راجہ بلونت سنگھ انجینئرنگ کالج آگرہ میں زیر تعلیم ہیں۔ انہیں  آگرہ پولیس کی جانب سے اکتوبر 25کو  سیکشن 153A، 505(1) B اور سیکشن 66Fآف  آئی ٹی ایکٹ کے تحت حراست میں لیا گیا تھا اور بعد میں پولیس نے انکے خلاف بغاوت کی دفعات124Aبھی شامل کی تھیں۔  آگرہ عدالت میں وکلا نے انک پیروی کرنے سے انکار کیا تھا اور ان پر عدالے کے احاطے میں حملہ بھی کیا گیا تھا۔الہ آباد ہائی کورٹ نے طلبہ کے کیس کو متھرا کی عدالت میں منتقل کرنے کی درخواست پر  اگلی سماعت 10دسمبر مقرر کی ہے۔

تازہ ترین