تازہ ترین

کشتواڑ ضلع میں بجلی سپلائی 24گھنٹے بعد بجلی بحال | 132کے وی لائن گرجانے کا شاخسانہ،طلباء مشکلات سے دوچار

تاریخ    25 نومبر 2021 (00 : 01 AM)   


عاصف بٹ
کشتواڑ//ضلع کشتواڑ کو بجلی سپلائی فراہم کرنے والی 132کے وی لائن منگل شام آٹھ بجے کے قریب ڈوڈہ میں سیوگاڑین کے مقام پر گرجانے کے سبب بند پڑی تھی جسکے آج قریب 24گھنٹے بعد بحال کردیا گیا۔ محکمہ بجلی کے افسران نے بتایا کہ شام ساڑھے آٹھ بجے کے قریب ڈوڈہ و کشتواڑ کی بجلی سپلائی متاثر ہوئی جسکے بعد متعدد کوششیں کی گئیں اور قر یب ایک گھنٹے بعد ڈوڈہ ضلع میں بجلی سپلائی کو بحال کیاگیا جبکہ سیوگاڑین کے قریب جنگلات میں ترسیلی لاین گرگئی تھی جسے ٹھیک کرنے کا عمل بدھ کی صبح شروع کیا گیا اور دیر شام اسے ٹھیک کیاگیا۔بجلی گل رہنے کے سبب امتحانات د ے رہے طالب علموں کو سخت دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔ ا یک طالبعلم نے بتایا کہ آج انکا پیپر تھا جبکہ وہ رات بھر بجلی نہ ہونے کے سبب وہ اسکی تیاری نہ کرسکے۔ 
 

تازہ ترین