تازہ ترین

مثبت کیس بدستور 170سے زیادہ

مسلسل دوسرے روز بھی 2اموات،وادی میں 149اور جموں میں 25 متاثر

تاریخ    25 نومبر 2021 (00 : 01 AM)   


پرویز احمد
سرینگر //جموں و کشمیر میں بدھ کو مسلسل دوسرے دن بھی کورونا وائرس سے2افراد فوت ہوگئے ۔ متوفین می مجموعی تعداد 4466تک پہنچ گئی ہے۔ 24گھنٹوں میں  50ہزر 846ٹیسٹ کئے گئے جن میں 5مسافروں سمیت مزید 174افراد کی  رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ جموں و کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 35ہزار 881تک پہنچ گئی ہے۔  وائرس سے مزید 174افراد متاثر ہوئے جن میں  جموں میں 25اور کشمیر سے 149افراد شامل ہیں۔کشمیر میں متاثر ہونے والے سبھی 149افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔  149افراد میں سب سے زیادہ سرینگر میں 58، بارہمولہ میں43، بڈگام میں18، پلوامہ میں0، کپوارہ میں11، اننت ناگ میں 3، بانڈی پورہ میں8، گاندربل میں 7، کولگام میں0جبکہ شوپیان میںایک کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔  مجموعی تعداد 2لاکھ 11ہزار کا ہندسہ پار کرکے 2لاکھ 11ہزار17 تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران کشمیر میں ایک شخص فوت ہوگیا جو وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع سے تھا۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2282ہوگئی ہے۔ جموں صوبے کے کٹھوعہ، سانبہ اور رام بن میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر7اضلاع میں25افراد کی رپورٹیں مثبت قرار دی گئی ہیں۔ جموں صوبے میں مثبت قرار دئے گئے25افراد میں5بیرون ریاستوں سے سفر کرکے جموں پہنچے جبکہ دیگر 20افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں مثبت قرار دئے گئے25افراد میں  جموں میں11، ادھمپور میں 1، راجوری میں 5، ڈودڈہ میں2، پونچھ میں1 اور ریاسی میںایک کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔  جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 24ہزار893تک پہنچ گئی ہے۔ جموں صوبے میں دوسرے دن بھی ایک شخص کورونا وائرس سے فوت ہوگیا ہے۔ مرنے والے شخص کا تعلق ضلع جموں سے ہے۔  جموں صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد2184تک پہنچ گئی ہے۔ 
 
 

 ملک میں کورونا کی رفتاربتدریج کم

۔9,283کیسز،437ہلاکتیں

نئی دہلی/یو این آئی/ملک میں گزشتہ کچھ دنوں سے کورونا کے معاملات میں نمایاں کمی آئی ہے ۔ اس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد نئے کیسز سے زیادہ ہے ۔ منگل کو ملک میں کورونا انفیکشن کے 9283 کیسز درج ہوئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 45 لاکھ 35 ہزار 763 ہو گئی ہے ۔ اس دوران 76 لاکھ 58 ہزار 203 افراد کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک ایک ارب 18 کروڑ 44 لاکھ 23 ہزار 573 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔بدھ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ روز 10949 مریض صحت مند ہو ئے اور وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد تین کروڑ 39 لاکھ 57 ہزار 698 ہو گئی ہے ۔ ایکٹو کیسز 2103 سے کم ہو کر 111481 پر آ گئے ہیں۔ اس عرصے میں 437 مریضوں کی موت کے بعد اموات کی تعداد چار لاکھ 66 ہزار 584 ہو گئی ہے ۔
 

تازہ ترین