تازہ ترین

شوپیان میں دوڑ کا مقابلہ | تعلیمی اداروں کے500طلباء نے حصہ لیا

تاریخ    24 نومبر 2021 (00 : 01 AM)   


یو این آئی
شوپیان //شوپیان کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (اے ڈی سی) مشتاق احمد سمنانی نے کل شوپیاں کے پادپاون میں ڈسٹرکٹ یوتھ سروس اینڈ اسپورٹس آفیسر شوپیاں گرومکھ سنگھ دتہ کی موجودگی میں روڈ ریس کو جھنڈی دکھائی۔انڈر 14، انڈر 17 اور انڈر 19 سال کے لڑکوں نے اس ریس میں حصہ لیا جو پادپاون سے شروع ہوئی اور سرکٹ ہاؤس شوپیاں میں اختتام پذیر ہوئی۔ریس میں ضلع کے مختلف تعلیمی (سرکاری اور پرائیویٹ) اداروں کے 500 سے زائد طلباء نے حصہ لیا۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اے ڈی سی نے نوجوانوں کی جسمانی اور ذہنی نشوونما کے ساتھ ساتھ ان کی توانائی کو مثبت انداز میں استعمال کرنے کے لیے کھیلوں کی سرگرمیوں میں فعال شرکت پر زور دیا۔دوڑکے اختتام پر سرکٹ ہاؤس میں پریزنٹیشن کی تقریب ہوئی جس میں پہلی تین پوزیشن ہولڈروں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔انڈر 14 عمر کے گروپ میں تہذیر سید نے پہلی، طیب حسین چوہان نے دوسری اور زبیر منظور نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔انڈر 17 سال میں مقیم خالق نے پہلی، عارف احمد پوسوال نے دوسری اور گلزار احمد پوسوال نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔انڈر 19 کیٹیگری میں یاور نبی، عاقب نذیر اور روف منظور نے بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔اس موقع پر چیف ایجوکیشن آفیسر شوپیاں مشتاق احمد، محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس اور محکمہ تعلیم کے افسران اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔
 

تازہ ترین