نوجوان کی مشکوک حالات میں موت

تاریخ    23 نومبر 2021 (00 : 01 AM)   


جاوید اقبال
مینڈھر //سرحدی ضلع پونچھ کے مینڈھر سب ڈویژن کے ہرمتہ علاقہ میں ایک نوجوان کی مشکوک حالت میں موت ہونے کے بعد پولیس نے معاملہ درج کر کے مزید تحقیقاتی عمل شروع کر دیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتا یا کہ تحصیل مینڈھر کے ہرمتہ علاقہ کا 35سالہ نوجوان کی مشکوک حالت میں موت واقعہ ہوئی ہے۔اس کی شاخت محمد ریاض ولد محمد حسین سکنہ ہرمتہ گورسائی کے طور پر ہوئی ہے۔ انہوں نے بتا یا کہ نوجوان جو کہ پیشے سے ڈرئیوار تھا اور اس کی نعش ایک نجی سکول کے پاس سے ملی ہے۔ پولیس نے نواجون کی نعش کو سب ضلع ہسپتال مینڈھر پہنچایا جہا ں پر ڈاکٹروں نے پو سٹ مارٹم کے بعد اخری رسومات کے لئے لواحقین کے حوالے کر دیا ہے جبکہ پولیس تھانہ گورسائی نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کر تے ہوئے مزید تحقیقات جاری ہے۔جبکہ لواحقین نے الزام لگایا ہے نواجوان کا قتل ہوا ہے اور کہ تحقیقات ہونی چاہے۔
 

تازہ ترین