سری لنکائی خواتین کرکٹ ٹیم کی تین کھلاڑی کورونا سے متاثر

تاریخ    23 نومبر 2021 (00 : 01 AM)   


یو این آئی
ہرارے//(یو این آئی) زمبابوے کی راجدھانی ہرارے میں شروع ہونے والے خواتین ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی سری لنکا کی خواتین کرکٹ ٹیم کے تین ارکان کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق ایک کھلاڑی میں کورونا وائرس کی ہلکی علامات ظاہر ہونے کے بعد پوری ٹیم کا کورونا ٹیسٹ کیا گیاتھا، جس میں تین کھلاڑی متاثر پائی گئیں۔ ان میں سے دو کھلاڑی ہلکی علامات محسوس کر رہے ہیں جبکہ تیسرے کھلاڑی میں کوئی علامات نہیں ہے ۔ تاہم احتیاط کے طور پر تینوں کھلاڑیوں سمیت پوری ٹیم کو آئسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے ۔ متاثرہ کھلاڑی طبی نگرانی میں ہیں۔ اگرچہ ٹیم کے دیگر ارکان کے ٹیسٹ منفی پائے گئے ہیں تاہم منگل کو ہالینڈ کے خلاف ٹیم کے افتتاحی میچ سے قبل کھلاڑیوں کا ایک اور کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔آئی سی سی ایونٹس کے سربراہ کرس ٹیٹلے نے اتوار کو ایک بیان میں کہا، [؟]ہمارے پاس اس ٹورنامنٹ میں 15 ٹیمیں ہیں، جنہیں انجری اور کورونا سمیت دیگر بیماری کی صورت میں کھلاڑیوں کے رپلیسمنٹ کی اجازت ہے ۔ اس کے علاوہ ٹیموں کے پاس اپنے ریزرو کھلاڑی رکھنے کا اختیار بھی ہے ۔ سری لنکن ٹیم کے ارکان پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے اور منگل کو میدان میں اترنے سے پہلے تمام کا دوبارہ ٹیسٹ کیا جائے گا۔ ایونٹ بائیو-سیکیورٹی پلان ہمیں دیگر تمام کھلاڑیوں اور شرکاء کو محفوظ رکھتے ہوئے ایونٹ کو آگے بڑھنے کے قابل بنانے کے ارادے سے کورونا مثبت کیسز کو مؤثر طریقے سے سنبھالنے کے لیے پروٹوکول فراہم کرتا ہے ۔قابل ذکر ہے کہ ورلڈ کپ کوالیفائر میں شریک ٹیم میں کورونا انفیکشن کا یہ دوسرا کیس ہے ۔ اس سے قبل پاپوا نیو گنی کو ٹورنامنٹ سے دستبردار ہونے پر مجبور ہوناپڑاتھا، کیونکہ ان کے کیمپ کے اندر کورونا انفیکشن کے سبب اس کے پاس ایسے کھلاڑی بہت کم تھے جوکورونا منفی ہوں۔
 

تازہ ترین