کوچ دراوڑ نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی سے خوش

تاریخ    23 نومبر 2021 (00 : 01 AM)   


یو این آئی
کولکتہ// (یو این آئی) نیوزی لینڈ پر تین۔صفر پر کلین سویپ کے باوجود ہندوستان کے نومنتخب کوچ راہل دراوڑ اپنی ٹیم سے حقیقت پسندانہ نقطہ نظر رکھنے کے لئے کہا ہے ۔ میچ کے بعد انہیں براڈ کاسٹر اسٹار اسپورٹس سے بات کرتے ہوئے کہا ‘‘ نیوزی لینڈ کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل کھیل کر آرہی تھی۔ انہیں تین دن کے بعد چھ روز کے اندر تین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے تھے ۔ یہ ان کے لیے کبھی بھی آسان نہیں تھا۔"اس کے علاوہ ان ان کے کچھ کھلاڑیوں نے آرام بھی کیا جن میں کپتان کین ولیمسن کا نام نمایاں ہے ۔ اس کے علاوہ ٹم ساؤتھی بھی آخری میچ نہیں کھیل پائے تھے ۔ ہندوستانی ٹیم کے کئی نوجوان کھلاڑیوں نے اس سیریز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا جن میں وینکٹیش ایر، ہرشل پٹیل، ایشان کشن اور اکسر پٹیل شامل ہیں۔راہل دراوڑ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ‘‘نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی کو دیکھ کر خوشی ہوتی ہے ۔ ہم نے ان کھلاڑیوں کو بھی موقع دیا جنہوں نے حالیہ دنوں میں کئی بین الاقوامی میچ نہیں کھیلے ۔ اس سیریز میں کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا لیکن اب ہمیں انہیں مزید نکھارنا ہے ۔ہندوستانی ٹیم کے آنے والے مصروف شیڈول کے پیش نظر دراوڑ نے اہم کھلاڑیوں کو آرام دینے اور ان کی جگہ نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے کا اشارہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ آپشن کا ہونا بہت اچھا ہے ۔ یہ ایک طویل سیزن ہونے والا ہے اور اگلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے پہلے ہمیں مزید میچز کھیلنے ہیں۔ اس لیے ہمیں حقیقت پسند بننا ہوگا اور اپنے کھلاڑیوں کو مسلسل آرام دینا ہوگا۔
 

تازہ ترین