انٹر کالجیٹ چمپئن شپ کرکٹ ٹورنامنٹ | گورنمنٹ ڈگری کالج ترال نے جیت درج کی

تاریخ    22 نومبر 2021 (00 : 12 AM)   


سید اعجاز
ترال //گورنمنٹ ڈگری کالج ترال نے ساوتھ کشمیر انٹر کالج کرکٹ چمپئن شپ ،جس کا اہتمام امتیاز میموریل ڈگری کالج شوپیان نے کیا، کو ڈگری کالج ترال نے جیت لیا ۔فائنل میچ ڈگری کالج ترال اور ڈگری کالج اننت ناگ کے درمیان کھیلا گیا۔ ڈگری کالج اننت ناگ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا اور جی ڈی سی ترال کے گیند بازوں نے شاندار گیندبازی کرتے ہوئے پوری ٹیم کو مقررہ اوور میں51 رنوں کے معمولی سکور پر آوٹ کیا۔ عبید نثار نے 3وکٹیں حاصل کیں۔ ڈگری کالج ترال نے مقررہ ہدف 11 اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ عبید نثار کو مرد میدان قرار دیاگیا۔ ٹرافی جیتنے والی ٹیم کو پرنسپل ڈگری کالج شوپیاں پروفیسر (ڈاکٹر) بشیر احمد ڈار، پروفیسر عرفانہ مجید پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج وومنز اننت ناگ نے مشترکہ طور پر پیش کی۔اس دوران  معززین نے جی ڈی سی ترال کے پی ٹی آئی، کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد فاروق میر کے تعاون اور کوششوں کی سراہنا کی ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جی ڈی سی ترال نے بالترتیب جی ڈی سی بائز پلوامہ، جی ڈی سی کولگام اور جی ڈی سی شوپیاں کے زیر اہتمام انٹر کالج کرکٹ چیمپئن شپ کی ہیٹرک حاصل کی۔
 

تازہ ترین