تازہ ترین

اٹلانٹا ایئرپورٹ پرفائرنگ، 3افراد زخمی

تاریخ    22 نومبر 2021 (00 : 12 AM)   


یو این آئی
واشنگٹن/یو این آئی/ اسپوتنک// امریکہ کے اٹلانٹا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اتفاقیہ طور پر فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے ہیں۔یو ایس ٹرانسپورٹیشن سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن (ٹی ایس اے ) نے یہ اطلاع دی ہے ۔ ٹی ایس اے نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا، ‘‘آج تقریباً 1:30 بجے ہارٹسفیلڈ-جیکسن اٹلانٹا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرسنٹرل سرچ پوائنٹ پر تلاشی کے دوران ٹی ایس اونے ایکس رے کے ذریعے شناخت شدہ ایک ممنوعہ چیز کی وجہ سے بیگ کی تلاش شروع کی۔ مسافر کو بیگ کو چھونے کا مشورہ دیا اور جیسے ہی اس نے بیگ کھولا تو اس میں بندوق برآمد ہوئی۔
 

تازہ ترین