تازہ ترین

زینہ کوٹ گرڈ اسٹیشن میں تکنیکی خرابی | کئی گرڈ اسٹیشنوں سے سپلائی متاثر

تاریخ    21 نومبر 2021 (00 : 01 AM)   


اشفاق سعید
سرینگر //جمعہ کی شام کوزینہ کوٹ میں 450میگاواٹ بجلی ٹرانسفامر میں تکنیکی خرابی کے باعث کئی علاقوں میں بجلی سپلائی رات بھر متاثر رہی ۔محکمہ کا کہنا ہے کہ بجلی کی بحالی میں 8سے 10گھنٹے لگ سکتے ہیںاور اتوار کی صبح تک بجلی بحال ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے ۔محکمہ کے چیف انجینئر اعجاز احمد ڈار کے مطابق بجلی ٹرانسفامر میں سنیچر کو شام 6بجے کچھ تکنیکی خرابی پیدا ہوئی جس کو ٹھیک کرنے کیلئے محکمہ نے ماہرین کو کام پر لگا دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بحالی کا کام جنگی بنیادوں پر جاری ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اس ٹرانسفامر کے خراب ہونے سے گرڈسٹیشن راولپورہ ، بمنہ ، زینہ کوٹ ، وانگن پورہ ، پٹن اور ماگام گرڈ سٹیشنوں سے منسلک علاقوں میں بجلی متاثر رہے گی ۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ محکمہ کے ساتھ تعاون کریں اور محکمہ جلد بجلی بحال کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے ۔