۔ 9ویں نیشنل ڈریگن بوٹ چیمپین شپ

جے کے واٹر اسپورٹس ٹیموں نے سب سے زیادہ تغمے جیتے

تاریخ    21 نومبر 2021 (00 : 01 AM)   


مشیر فاروق خان خان کی کھلاڑیوں کو مبارکباد

 
سرینگر//جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل ، واٹر اسپورٹس سینٹر نہرو پارک سرینگر نے چمبہ ہماچل پردیش میں منعقدہ 9 ویں نیشنل ڈریگن بوٹ چیمپین شپ میں سب سے زیادہ تغمے جیت کر جے کے یو ٹی کا نام روشن کیا ہے ۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ مرد اور خواتین کی جے اینڈ کے واٹر اسپورٹس ٹیموں نے مذکورہ چیمپین شپ میں 12 تغمے جیت کر یو ٹی کا سر فخر سے بلند کیا ہے جس میں دو گولڈ میڈل ، سب سے زیادہ اسکور ہیں ۔ چیمپین شپ میں ملک بھر سے 21 ٹیموں نے حصہ لیا اور جموں و کشمیر نے 50 کھلاڑیوں کا دستہ میدان میں اتارا تھا ۔ سینئر مکسڈ زمرہ میں جے اینڈ کے مجموعی طور پر فاتح کے طور پر ابھرا جبکہ مہاراشٹر نے رنر اپ مقام حاصل کیا ۔ کھلاڑیوں کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے لیفٹینٹ گورنر کے مشیر اور نائب صدر جے اینڈ کے اسپورٹس کونسل فاروق خان نے ٹیم کوشاندار کارکردگی کیلئے مبارکباد دی ۔ انہوں نے کوچ بلقیس میر کی بھی تعریف کی ۔ پرنسپل سیکرٹری یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس الوک کمار نے جیتنے والی ٹیموں کو اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس عالمی معیار کے مرکز کو قائم کرنے کیلئے جموں و کشمیر حکومت کی سخت محنت کا فائدہ ہوا ہے ۔
 

تازہ ترین