خواتین ایشین چمپئنزٹرافی

۔ 18 رکنی ہندوستانی ہاکی ٹیم کا اعلان

تاریخ    20 نومبر 2021 (00 : 01 AM)   


 نئی دہلی // ہاکی انڈیا نے آئندہ خواتین ایشین چیمپئنز ٹرافی کے لیے جمعہ کو 18رکنی ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم کا اعلان کیا۔کوریا کے ڈونگائی میں پانچ سے 12 دسمبر کے درمیان ہونے والے اس مقابلے میں ہندوستان 5 تاریخ کو تھائی لینڈ کے خلاف مقابلے کے ساتھ اپنی مہم کا آغاز کرے گا ۔ایف آئی ایچ گول کیپر آف دی ایئر قرار پانے والی سویتا کو ہندوستانی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔جب کہ تجربہ کار ڈیفینڈردیپ گریس ایکا نائب کپتان کی ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔ (یو این آئی)
 

تازہ ترین