تازہ ترین

ہستی کے ماہ ومہر

تاریخ    31 اکتوبر 2021 (00 : 01 AM)   


حرص و ہوس کو چھوڑ کر
زنجیرِ وقت کو توڑ کر
لوٹ آ دو پل کی ہستی سے
کچھ دیر ٹھہر، کچھ دیر ٹھہر۔
 
خوابیدہ زیست سے جاگ کر
نکل آ اِس بستی سے بھاگ کر
آنکھوں پہ پڑے پردے ہٹا لے
دن رات کے ہر ہر پہر۔
 
کھول کر قرآن پڑھ
پھر زندگی میں آگے بڑھ
جو کچھ ملے وہ سب کو دے
ہستی کے یہ ماہ و مہر۔
 
سکینہ اختر
کرشہامہ، ٹنگمرگ
 

تازہ ترین