پینے کے پانی کی عدم دستیابی | اوڑی کنٹرول لائن پر واقع 4دہیات مشکلات سے دوچار

تاریخ    27 اکتوبر 2021 (00 : 01 AM)   


ظفر اقبال
اوڑی//اوڑی کنٹرول لائن پر واقع موٹھل،ہتھلنگا،سلی کوٹ اور بلکوٹ نامی چار دہیات میں پینے کے پانی کی عدم دستیابی کے نتیجے میں لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔ان علاقوں کے ایک وفد نے بتایا کہ ان کے علاقوں کے لئے نزدیکی گائوں نامبلہ کے نالہ سے ایک واٹر سپلائی سکیم شروع گی تھی جواب ناکارہ ہوچکی ہے۔وفد نے بتایا کہ سرکار نے’رکھیاں ہتھلنگا سے بلکوٹ‘واٹر سپلائی سکیم کو منظوری دی تھی جس پر2018میں کام شروع کیا گیاتھا مگر اس سکیم کو ٹھیکیدار ادھورا چھوڑ گیا اور گزشتہ دو سالوں سے اس پر کام رکا ہوا ہے۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ انہوں نے کئی بار جل شکتی دفتر اوڑی کو صورتحال سے آگاہ لیکن کوئی معقول جواب نہیں ملا۔انہوںنے بتایا کہ وہ پانی کی ایک ایک بوند کے لئے پریشان ہیں۔لوگوں کے مطابق انہوں نے اس حوالے سے ایس ڈی ایم اوڑی کو بھی تحریری طور آگاہ کیا ہے۔ اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر جل شکتی اوڑی ناصر احمد وانی نے اس سلسلے میںکہا کہ اس سکیم کی الاٹمنٹ منسوخ کرنے  کے بعد دوبارہ ٹینڈر ہونگے ۔انہوں نے کہا ’ امید ہے کہ اس سکیم پر دوبارہ کام جلدشروع کیا جائے گا۔ 
 
 

تازہ ترین