برف باری کے بعد سونہ مرگ میں چہل پہل پھر لوٹ آئی

تاریخ    27 اکتوبر 2021 (00 : 01 AM)   


غلام نبی رینہ
کنگن//چارروزقبل وادی  کے بالائی علاقوںمیں ہوئی برف باری کے بعداگرچہ سونہ مرگ میں سیاحوں کی چہل پہل میں کمی ہوئی تھی تاہم منگل کوموسم میں بہتری آنے اورکھلی دھوپ کے ساتھ ہی اس سیاحتی مقام پر سیاحوں کی چہل پہل اورگہماگہمی دوبارہ شروع ہوئی۔ سیاحتی شعبے سے وابستہ افراد نے کہا کہ اگرچہ معمول کے مطابق 15نومبر کے بعد سونہ مرگ کو برف باری کی وجہ سے آمدورفت کیلئے بندکیاجاتاتھا لیکن اس سال حکومت نے سونہ مرگ کو موسم سرما کے دوران بھی کھلا رکھنے کا جوفیصلہ لیا ہے وہ خوش آئند ہے۔انہوں نے حکومت کے اس فیصلے کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل سیاح سونہ مرگ سے11کلومیٹر پہلے ہی لوٹ جاتے تھے،لیکن اس برس حکومت نے جو پہلگام اور گلمرگ کی طرح سونہ مرگ کو بھی موسم سرما کے دوران کھلارکھنے کاجو فیصلہ لیا ہے ہم اس کا خیرمقدم کرتے ہیں ۔انہوں نے گلمرگ کی طرح سونہ مرگ میں بھی برفانی کھیلوں کاانعقاد کیاجائے۔ ہوٹل کنٹری ان اینڈ سویٹس بائے ریڈی سن کے جنرل منیجر غلام محمد کھانڈے نے بتایا کہ وہ سرکار کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں کہ سونہ مرگ کو بھی موسم سرما کے دوران کھلا رکھا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ موسم سرما میں یہاں پر بجلی اور پینے کا پانی ہونا ضروری ہے تاکہ سیاحوں کو موسم سرما کے دوران یہاں قیام کرنے میں کسی طرح کے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ 
 

تازہ ترین