تازہ ترین

آزادی کا امرت مہوتسو | جے کے پولیس موٹر سائیکل ٹیم اندور پہنچ گئی

تاریخ    26 اکتوبر 2021 (00 : 01 AM)   


یو این آئی
سرینگر//آزادی کے 75 سال منانے والے ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کے ایک حصے کے طور پر جموں کشمیر پولیس کی ٹیم کے 30 موٹر سائیکل سوار اندور مدھیہ پردیش پہنچ گئے۔ ڈپٹی سپر انٹنڈ نٹ پولیس غلام حسن کی قیادت میں ٹیم کا سینئر پولیس افسران نے استقبال کیا ۔ جموں و کشمیر پولیس کی موٹر سائیکل سواروں کی ریلی کو لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے 18 اکتوبر 2021 کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا تھااور اس ماہ کی 19 تاریخ کو یہ ریلی جموں پہنچی۔20 اکتوبر کو ریلی جموں سے سفر کر کے جالندھر پہنچی۔ 21 اکتوبر کی شام ریلی نے جالندھر سے نئی دہلی کا سفر کیا اور 23 کو ریلی نئی دہلی سے گوالیار کے لیے روانہ ہوئی۔ 24اکتوبر کو موٹر سائیکلوں کی یہ ریلی گوالیار سے جھانسی تک گئی اور پیر کو ریلی نے جھانسی سے اندور ایم پی تک کا سفر کیا۔یہ ریلی 2536 کلومیٹر سے زیادہ کا سفر کرے گی اور 31 اکتوبر کو گجرات کے کیواڈیا میں راشٹریہ ایکتا دیوس (قومی یوم یکجہتی) کی تقریبات میں شرکت کے لیے جدوجہد آزادی سے منسلک کئی شہروں اور تاریخی اہمیت کے مقامات سے گزرے گی۔
 

تازہ ترین