تازہ ترین

جموں و کشمیر پولیس کے30 موٹر سائیکل سوار دہلی پہنچ گئے

تاریخ    24 اکتوبر 2021 (00 : 01 AM)   


 سرینگر//آزادی کے امرت مہوتسو کے حصے کے طور پر جموں و کشمیر پولیس کی ڈیئر ڈیول ٹیم کے 30 موٹر سائیکل سوار کل قومی دارالحکومت دہلی پہنچے۔ دہلی پولیس کے افسران نے اس ٹیم کا استقبال کیا۔ٹیم کی قیادت ڈی ایس پی غلام حسن کررہے ہیں ۔قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر پولیس کی 30 موٹر سائیکل سواروں کی ریلی کو لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے 18 اکتوبر 2021 کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا تھا۔اْوڑی بارہمولہ سے شروع ہونے والی یہ ریلی 2536 کلومیٹر سے زیادہ کا سفر طے کرے گی اور 31 تاریخ کو گجرات کے کیواڈیا میں ہونے والی راشٹریہ ایکتا دیوس (قومی یکتا دن) کی تقریبات میں شرکت کے لیے جدوجہد آزادی سے جڑے کئی قصبوں اور تاریخی اہمیت کے مقامات سے گزرے گی۔

تازہ ترین