تازہ ترین

ورلڈ کپ کا سب سے دلچسپ مقابلہ آج

ہند و پاک آمنے سامنے ہونگے

تاریخ    24 اکتوبر 2021 (00 : 01 AM)   


یو این آئی
دوبئی//ہندوستان اور پاکستان کے درمیان اتوار کو ہونے والے انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے لئے ماحول تیار ہو گیا ہے اور یہ صرف مقابلہ نہیں بلکہ دونوں ٹیموں کے درمیان جذباتی جنگ ہوگی۔ہندوستان اور پاکستان دونوں عام طور پر کرکٹ کے میدان میں آمنے سامنے نہیں ہوتے ہیں اور صرف آئی سی سی ٹورنامنٹس میں ان کا ٹکراؤ ہوتا ہے ۔ ٹی۔20 ورلڈ کپ میں ہندوستان کا پاکستان کے خلاف 5-0 کا ریکارڈ ہے اور وہ اسے 6-0 سے بنانا چاہے گا۔ دوسری جانب پاکستان کا مقصد ورلڈ کپ میں ہندوستان کے خلاف ہارنے کا سلسلہ توڑنا ہوگا۔ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی اس میچ کو جنگ کی طرح نہیں بلکہ عام میچ کی طرح دیکھ رہے ہیں۔ پاکستان کے کپتان بابر اعظم کو یقین ہے کہ ان کی ٹیم اس مرتبہ اس اکیوشن کو پلٹ دے گی۔ اگرچہ دونوں ٹیمیں میچ کی سنگینی کو نہیں دیکھ رہی ہیں لیکن دونوں ٹیمیں جانتی ہیں کہ اس میچ کا نتیجہ ان دونوں کے لیے کتنا معنی رکھتا ہے ۔ اس میچ میں نہ صرف دونوں ٹیموں کے 11-11 کھلاڑی کھیلیں گے بلکہ دونوں ممالک کے کروڑوں کرکٹ شائقین کے جذبات اس سے وابستہ ہوں گے ۔
 

تازہ ترین