پونچھ میں پولیس کا یادگاری دن منایاگیا

تاریخ    22 اکتوبر 2021 (00 : 01 AM)   


حسین محتشم
پونچھ //پولیس لائن پونچھ میں پولیس کا قومی دن تزک و احتشام سے منایاگیا۔اس دوران ان اہلکاروں کو بہترین الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیاگیا جووطن کی خاطر  شہید ہوئے ۔پولیس لائین پونچھ میںمنعقدہ تقریب میں ایس ایس پی ڈاکٹر ونود کمار ، ایڈیشنل ایس پی پونچھ لیاقت علی ، ڈی ایس پیز ، ایس ایچ او و دیگر افسران و اہلکارموجو دتھے جبکہ ڈی ڈی سی ممبرا، بی ڈی سی ممبران اور دیگر پنچایتی ممبرا ن کے علاوہ سماجی و سیاسی کارکنان معزز شہری اور پولیس کے شہدا کے لواحقین بھی اس موقعہ پر موجود رہے۔تقریب میں ڈپٹی کمشنر پونچھ اندرجیت و دیگر ضلع انتظامیہ کے افسران بھی نے بھی شرکت کے کے شہدا ء کی یادگاروں پر گلہائے عقیدت نچھاور کئے۔ تقریب کے دوران ایس ایس پی پونچھ نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے ان شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے ملک کی عوام کو تحفظ فراہم کیا۔ 
 
 

پونچھ میں ٹریفک پولیس کی کارروائی 

حسین محتشم
پونچھ//سرحدی ضلع پونچھ میںٹریفک قوانین کی خلاف ورزی خصوصاََہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کریک ڈائون لگا کرکارروائی کی جا رہی ہے ۔ حالیہ دنوں میں لگاتار موٹر سائیکل حادثات ہونے کے بعد اعلی افسران کی ہدایت پر ٹریفک پولیس مزید متحرک ہے اور مختلف مقامات پر ناکے لگا کر بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں، بغیر سیٹ بلٹ چلنے والے ڈرائیورو ں اور دیگر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر شکنجہ کس رہی ہے ۔کنویاں میں ٹریفک مجسٹریٹ شفیق ملک کی قیادت میں ٹریفک پولیس نے ناکہ لگایا جہاں قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے چالان کاٹے گئے اور متعدد گاڑیاں ضبط بھی کی گئی ۔
 

تازہ ترین