کوٹرنکہ میں محکمہ صحت نے پروگرام کا اہتمام کیا

تاریخ    22 اکتوبر 2021 (00 : 01 AM)   


محمد بشارت
کوٹرنکہ //میڈیکل بلاک کوٹرنکہ میں سو فیصد کووڈ ویکسین مہم مکمل ہونے پر متعلقہ محکمہ کی جانب سے ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں محکمہ کے آفیسران و ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔بلاک میڈیکل آفیسر کنڈی کی قیادت میں منعقدہ پروگرام کے دوران محکمہ صحت میں معیاری خدمات انجام دینے والے ملازمین کی حوصلہ افزائی کی گئی ۔بلاک میڈیکل آفیسر نے کہاکہ ملازمین اور محکمہ سے منسلک دیگر ورکروں کی جانب سے عام لوگوں کو کووڈ ویکسین دینے کیلئے ایک اہم رول ادا کیا گیا جس کی وجہ سے مختلف زمروں کے تحت میڈیکل بلاک میں سو فیصد ویکسین فراہم کی گئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ملازمین کی جانب سے مشکل حالات و راستوں کے باوجود محنت و لگن کیساتھ مہم کو کامیاب بنایا ۔انہوں نے کہاکہ کووڈ جیسی مہلوک وباء کے باوجود فرنٹ لائن ورکروں نے ویکسین لگانے کیلئے گھروں اور علاقوں کا رخ کیا ۔موصوف نے کہاکہ ڈائر یکٹر ہیلتھ سروسز جموں کی ہدایت پر دیہات ،گلیوں اور پہاڑی علاقوں کا رخ کیا ۔بلاک میڈیکل آفیسر نے کہاکہ ضلع انتظامیہ کیساتھ ساتھ محکمہ صحت کے اعلیٰ آفیسران کی جانب سے بھی ملازمین کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے ۔
 

 

تازہ ترین