درہال ملکاں میں لیگل ایڈ کیمپ کا انعقاد

تاریخ    22 اکتوبر 2021 (00 : 01 AM)   


عظمیٰ یاسمین
 تھنہ منڈی //درہال ملکاں میں، بی ڈی او آمر چوہدری کی صدارت میں مفت لیگل ایڈ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں درہال کے متعدد علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں نے شرکت کی اور اپنے اپنے مسائل آفیسر موصوف کے سامنے پیش کئے۔ بی ڈی اونے باغور لوگوں کے مسائل کو سنا اور انکے ازالے کی یقین دہانی کروائی۔ اکثر لوگوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے منریگا کے کام کروائے تھے لیکن ابھی تک ا ن کو ادائیگیاں نہیں کی گئی ہیں جس کی وجہ سے غریبوں کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں ۔یوتھ لیڈر مرتضیٰ مرزا نے ملہت پنچایت کے بارے میں بی ڈی او کے سامنے مسائل اٹھائے اور کہا کہ ملہت پنچایت میں ایک کھیل کا میدان بن رہا ہے اس میں سب سے پہلے دیوار بندی کی جائے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ میدان کو بہت جلد ہموار کیا جائے تاکہ نوجوان کھیل کود کی سرگرمیوں کو جاری رکھی سکیں۔ مرتضیٰ مرزا نے پنچایت کی وارڈ نمبر دو اور چار میں پانی اور بجلی کی شدید قلّت کو دور کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔بی ڈی اونے تمام جائز مطالبات کو سنا اور معاملا ت و مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔
 

تازہ ترین