فوج نے بارودی سرنگ برآمد کی

تاریخ    22 اکتوبر 2021 (00 : 01 AM)   


سمت بھارگو +عظمیٰ یاسمین
 راجوری //بھاٹہ دھوڑیاں علاقہ میں چلے رہے انکائونٹر کے چلتے فوج نے سرنکوٹ کے جنگلات میں بچھائی گئی ایک بارودی سرنگ کو باز یاب کرتے ہوئے اس کو تبادہ کر دیا ۔فوج نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے سرنکوٹ کے دیرہ گلی جنگلا ت میں ایک بارودی سرنگ باز یا ب کر کے اس کو تباہ کر دیا ہے ۔فوج کے پی آر او دویندر انند کی جانب سے جاری شدہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج کو رتن پیر جنگلات میں ایک بارودی سرنگ برآمد ہوئی جس کے بعد اس کو ناکاری بنا دیا گیا ۔انہوں نے بتایا کہ دھماکہ خیز مواد ملنے کے بعد فوج کے ماہرین کی مدد سے اس کو تباہ کیا گیا ہے ۔
 

فوجی تنصیبات کے فوٹو لینے پر 1گرفتار 

سمت بھارگو
راجوری //پونچھ ضلع کے داخلی راستہ بھمبر گلی میں قائم فوجی تنصیبات کے مبینہ طورپر فوٹو لینے کے دوران سیکورٹی اہلکاروں نے ایک شخص کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ بھمبر گلی علاقہ میں ایک شخص کو مشکوک طریقہ سے فوجی گاڑیوں و دیگر تنصیبات کیساتھ ساتھ انکائونٹر کی کورئج کے سلسلہ میں موقعہ پر موجود صحافیوں کے فوٹو لینے کے دوران گرفتارکر کے پولیس کے حوالے کیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ مشکوک شخص کو مقامی پولیس کے حوالے کرنے کے بعد اس کو مینڈھر پولیس سٹیشن منتقل کیا گیا ہے جہاں پر جموں وکشمیر پولیس و سیکورٹی ایجنسیوں کے اہلکار مزید تحقیقات کررہے ہیں ۔
 

تازہ ترین