۔19 سال سے مفرور شخص کی گرفتاری کا دعویٰ

تاریخ    22 اکتوبر 2021 (00 : 01 AM)   


عاصف بٹ
کشتواڑ// کشتواڑ پولیس نے ایک اور مفرور شخص کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو پولیس کے بقول گزشتہ 19 سال سے اپنی گرفتاری سے بچ رہا تھا۔بیان کے مطابق قابل اعتماد ذرائع سے پولیس کو اطلاع موصول ہوئی جسکے بعدپولیس سٹیشن واڑون کی ٹیم نے متعددمقامات پر چھاپہ مار کر قاضی گنڈ ضلع کولگام سے مفرور شخص کو گرفتار کیاجو گزشتہ 19 سال سے اپنی گرفتاری سے بچ رہا ہے۔گرفتار ہونے والے مفرورکی شناخت ہارون خان ولد ظہیر خان ساکنہ بیرآنگن تحصیل شانگس ضلع اننت ناگ کے طور ہوئی ہے جو پولیس تھانہ واڑون میں ایف آئی آر زیر نمبر 30/2002 زیردفعہ376/366/343/109 آر پی سی میں مطلوب تھا ۔مفرور کو مزید کارروائی کے لیے عدالت کے سامنے پیش کیا گیا ہے۔

تازہ ترین