تازہ ترین

شہر میں موٹر سائیکلوں کی ضبطی

وزیر داخلہ دورہ سے کوئی لینا دینا نہیں

تاریخ    22 اکتوبر 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//انسپکٹر جنرل پولیس کشمیر زون وجے کمار نے کہا ہے کہ شہر میں موٹر سائیکلوںکو ضبط کرنا اور کچھ علاقوں میںانٹر نیٹ خدمات کی معطلی صرف جنگجویانہ گرمیوں کے پیش نظر ہے اور ان معاملات کا وزیر داخلہ امیت شاہ کے جموں کشمیردورے سے کوئی بھی واسطہ نہیں ہے۔سماجی رابطہ گاہ ٹیوٹرپر اپنی ایک ٹویٹ میں آئی جی پی  نے کہا کہ وادی کشمیر میں ہوئی شہری ہلاکتوں کے بعد سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے ۔ انہوں نے لکھا کہ اس کے چلتے کئی علاقوں میںموٹر سائیکلوں کو ضبط کرنے کے علاوہ کچھ علاقوں میں انٹر نیٹ خدمات کی معطلی بھی بیشتر اوقات رہتی ہے اور یہ سب جنگجویانہ واقعات کے پیش نظر کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ بات صاف کردینا چاہتا ہوں کہ ایسی کارروائی کو مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے جموں کشمیر دورے سے کچھ بھی لینا  دینانہیں ہے ۔ 
 

تازہ ترین