جموں میں کئی سیاسی کارکنوں کی نیشنل کانفرنس میں شمولیت

تاریخ    22 اکتوبر 2021 (00 : 01 AM)   


 سرینگر//نیشنل کانفرنس صدرڈاکٹر فاروق عبداللہ کی جموں رہائش گاپر ایک تقریب پر جموں کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی اور اپنی پارٹی سے وابستہ کارکنوں نے نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر پارٹی کے یوتھ لیڈران گورو کپور، تیجندر سنگھ، ریاض ملک، ساہل کیرنی اور سندیپ سنگھ بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر فاروق نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے نوجوانوں کا خیر مقدم کیا اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے۔ انہوں نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے نوجوانوں سے کہا کہ آگے چل کر ریاست اور پارٹی کی باگ ڈور انہیں ہی سنبھالنی ہے یہی وجہ ہے کہ نیشنل کانفرنس ہمیشہ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرتی آئی ہے۔ پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں اشمیت سنگھ، وپن گپتا، شہنواز احمد، یشپال سنگھ، سنجے سنگھ، ہردیو سنگھ جموال، امیت رینہ، ابھینو گپتا، پراون، اپروا گپتا، کرن پریت سنگھ، دلپریت سنگھ، اجوت سنگھ، پرتپال سنگھ، وکاس بخشی، ارون شرما، شبھم کمار، ابھشیک جموال، ابھشیک گپتا، گورو جموال، رمن سنگھ، وکی، ہرش بندرا، سُمت، سارتھک، شیوم، انکو شرما، سردار بٹو، نتن مہاجن، بلبیر چب،متھون شرما، منیش، روہت، ڈاکٹر ہرمیت سنگھ، دیوم گپتا، مشال سنگھ کے نام قابل ذکر ہیں۔ دریں اثناء پارٹی کے صوبائی یوتھ صدر جموں اعجاز جان نے بھی پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے نوجوانوں کا خیر مقدم کیا اور اُمید ظاہر کی یہ نوجوان پارٹی کی مضبوطی اور عوام کی خدمت کیلئے خود کو وقف کریںگے۔ 
 

تازہ ترین