تازہ ترین

موسم سرما کے سلسلے میں تیاریاں

اے ڈی سی ترال نے جائزہ لیا،متعلقہ محکموں کو متحرک رہنے کی ہدایت

تاریخ    22 اکتوبر 2021 (00 : 01 AM)   


سید اعجاز
ترال//ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ نے جمعرات کو ٹائون ہال ترال میں موسم سرما کی آمدکے پیش نظرایک میٹنگ کی صدارت کی  جس میں تمام محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔انہوںنے اے ڈی سی کو سٹاک پوزیشن اور دیگر طرح کی جانکاری فراہم کی ۔اے ڈی سی  نے تمام محکموں کو ہدایت دی کہ موسم سرما کے سلسلے میں مکمل تیاری کریں تاکہ لوگوں کو ضروریات زندگی بالخصوص بجلی ،پانی اوردیگرغذائی اجناس کے حوالے سے کوئی پریشانی نہ ہو ۔انہوں نے افسران سے کہا کہ عوام کے خادم بن کر کام کریں ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے فارسٹ رائٹس ایکٹ کے حوالے سے بھی لوگوں اورمتعلقہ محکمہ کے افسران کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی جس میں لوگوں نے انہیں درپیش مشکلات کے حوالے سے آگاہ کیا۔اے ڈی سی نے متعلقہ محکموں کو عوام کو درپیش مشکلات فوری طور دور کرنے کی ہدایت دی ۔

تازہ ترین