امام باڑہ یاگی پورہ ماگام میں سیرت کانفرنس

انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے ہفتہ وحدت تقریبات جاری

تاریخ    22 اکتوبر 2021 (00 : 01 AM)   


سرینگر//انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے عید میلاد النبیؐ کی مناسبت سے ہفتہ وحدت کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں امام باڑہ یاگی پورہ ماگام میں سیرت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔کانفرنس کی صدارت صدرِتنظیم آغا سید حسن نے کی۔کانفرنس سے کئی شیعہ سنی علماء نے خطاب کیا جن میں سید محمد حسین موسوی گریند، آغا سید مجتبیٰ عباس ،سید محمد صفوی ، سید ارشد حسین ،میر واعظ وسطی کشمیر مولوی لطیف احمد،مدہوش بالہامی اور ماسٹر غلام حسن بابا شامل ہیں ۔مقررین نے سیر ت نبوی ؐکے مختلف گوشوں کی وضاحت کی اور اتحاد بین المسلمین کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ آغا حسن نے نبی آخر الزمانؐ کی ولادت باسعادت اور عالم عرب کے حالات بیان کرتے ہوئے کہا کہ نبی آخر الزمانؐ کی ولادت کے زمانے میں دنیا بالخصوص عرب میں انسانی معاشرے کو جگر سوز مصائب کا سامنا تھا اور مظلوم انسانیت بڑی شدت سے کسی الٰہی نجات دہندہ کی تلاش میں تھی ۔ انہوںنے افغانستان کے مختلف شہروں میں حالیہ بم دھماکوں اور وادی میں شہری ہلاکتوں کی  مذمت کی۔

تازہ ترین