۔87متاثر ، کوئی فوتیدگی نہیں

کشمیر میں 74، جموں کے 5اضلاع میں 13متاثر

تاریخ    22 اکتوبر 2021 (00 : 01 AM)   


پرویز احمد
سرینگر //جموں و کشمیرمیں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 43ہزار 598ٹیسٹ کئے گئے جن میں 5مسافروں سمیت مزید 87افراد کی رپورٹیں مثبت قرار دی گئی۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 31 ہزار 386تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران جموں و کشمیر میں ایک مرتبہ پھر اموات کا سلسلہ تھم گیا ہے اور جمعرات کو وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد4429بنی ہوئی ہے۔ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے 87افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں جموں میں 13جبکہ 74افراد کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 74افراد میں سے ایک بیرون ریاستوں سے سفر کرکے لوٹا جبکہ دیگر 73افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں متاثرین میں سب سے زیادہ 43، بارہمولہ میں 6، بڈگام میں 10، پلوامہ میں 1،کپوارہ میں 3، اننت ناگ میں 2، بانڈی پورہ میں 3، گاندربل میں 4، کولگام میں 2جبکہ شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد2لاکھ 7ہزار 158تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران جمعرات کو مسلسل دوسرے دن بھی کشمیر میں وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2254بنی ہوئی ہے۔ جموںصوبے کے ادھمپور، راجوری، سانبہ، پونچھ اور رام بن میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 5اضلاع میں 4مسافروں سمیت مزید 13افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ جموں صوبے میں مثبت قرار دئے گئے 13افراد میں جموں میں 6، ڈوڈہ میں 2، کٹھوعہ میں 2، کشتواڑ میں 1جبکہ ریاسی میں 2افراد کی رپورٹیں مثبت قرار دی گئی ہیں۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 24 ہزار 228تک پہنچ گئی ہے۔ جموں صوبے میں جمعرات کو ایک مرتبہ پھر اموات کا سلسلہ تھم گیا ہے اور یہاں بھی 24گھنٹوں کے دوران کوئی بھی شخص وائرس سے فوت نہیں ہوا ہے۔ جموں صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد 2175بنی ہوئی ہے۔ 

تازہ ترین