امیت شاہ کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا فضائی سروے

مرکزی ٹیم اترا کھنڈ میں نقصان کا جائزہ لے گی

تاریخ    22 اکتوبر 2021 (00 : 01 AM)   


 دہرادون//مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعرات کو اتراکھنڈ کے گڑھوال اور کُماؤں ڈیویژن کے آفت زدہ علاقوں کا فضائی سروے کیا۔ شاہ نے صبح 9.45 سے 12.30 تک تقریبا ً دو گھنٹے تک آفت زدہ علاقوں کا سروے کیااور صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس دوران گورنر لیفٹیننٹ جنرل گُرمیت سنگھ ، مرکزی وزیر مملکت برائے دفاع اجے بھٹ ، وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی ، انل بلونی ، کابینی وزیر دھن سنگھ راوت اور چیف سکریٹری ایس ایس سندھو بھی ان کے ساتھ موجود تھے ۔ تاہم انہوں نے اس موقع پر کسی طرح کا کوئی اعلان نہیں کیا۔بعد میں مسٹر شاہ نے یہاں جولی گرانٹ ہوائی اڈے پر اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ مرکز کی ایک ٹیم جلد ہی ریاست میں اس آفت سے ہونے والے نقصان کا جائزہ لے گی۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی جانب سے 250 کروڑ پہلے ہی دیے جا چکے ہیں۔ مرکزی حکومت ریاست کو مکمل مدد دے گی۔مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ مرکزی حکومت کے محکمہ موسمیات کی جانب سے پہلے وارننگ کی وجہ سے ضروری حفاظتی اقدامات کر لیے گئے تھے۔ْ

تازہ ترین