کسانوں کو احتجاج کا حق

سڑکیں غیر معینہ مدت تک بند نہیں کر سکتے :سپریم کورٹ

تاریخ    22 اکتوبر 2021 (00 : 01 AM)   


نئی دہلی// سپریم کورٹ نے جمعرات کو ایک بار پھر مرکزی حکومت پر واضح کیا کہ کسانوں کو احتجاج کرنے کا حق ہے لیکن اس کی وجہ سے سڑکیں غیر معینہ مدت کے لیے بند نہیں کی جا سکتی ہیں۔ جسٹس ایس کے کول اور جسٹس سی ٹی روی کمار کی بنچ نے ایک بار پھر مظاہرین کو سڑکوں سے ہٹانے کی عرضی پر سماعت کے دوران یہ تبصرہ کیا ۔دونوں فریقوں کے دلائل سننے کے بعد سپریم کورٹ نے کسانوں کی تنظیموں سے کہا کہ وہ چار ہفتوں میں اپنا جواب داخل کریں۔ معاملے کی اگلی سماعت 7 دسمبر کو ہوگی۔نئے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والی سنیکت کسان مورچہ اور دیگر کسان تنظیموں پر سڑکوں کو بند کرنے کا الزام عائد کرنے والی عرضی پر عدالت عظمیٰ سماعت کر رہی تھی۔ عدالت عظمیٰ نے مظاہرین کو ہٹانے کا مطالبہ کرنے والی اس عرضی کی شنوائی کے دوران کہا کہ ہمیں سڑک جام سے پریشانی ہے ۔ 

تازہ ترین