تازہ ترین

بھاٹہ دھوڑیاں میں7ویں روز بھی فائرنگ

ڈھیرا کی گلی میں تلاشی آپریشن کا 10واں دن

تاریخ    21 اکتوبر 2021 (00 : 01 AM)   
(File Photo)

بھاٹا دھوریاں(مینڈھر)/سمت بھارگو +جاوید اقبال/بھاٹا دھوریاں مینڈھر میں بدھ کو 7ویں روز بھی فائرنگ اور شلنگ کا سلسلہ جاری رہا جبکہڈھیرا کی گلی میںتلاشی آپریشن کا 10واں دن تھا۔راجوری ، پونچھ میں انکاونٹر اب تک کا سب سے لمبا ثابت ہورہا ہے۔پونچھ کے مینڈھر سب ڈویژن کے بھاٹا دھوریاں گائوں میں نار کے گھنے جنگلات میں جاری انکائونٹر اور انسداد عسکریت پسندی آپریشن بدھ کے روز ساتویں روز بھی جاری رہا اور فورسز نے جنگلات میں تعمیر شدہ ٹھکانے کے اندر چھپے ہوئے مشتبہ عسکریت پسندوں کا سراغ لگانیکی کوشش جاری رکھی۔جاری انکائونٹر اب راجوری اور پونچھ اضلاع کی تاریخ کا طویل ترین معرکہ بن گیا ہے ، جس میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔بدھ کے روز ، مسلسل ساتویں دن ، بھٹہ دھوریاں میں نار کے گھنے جنگلوں میں انکائونٹر جاری رہا جس میں دن میں پانچ بار فائرنگ ہوئی۔جنگل کے احاطے سے بھاری دھواں بھی اٹھ رہا تھا۔عہدیداروں نے بتایا کہ فوج اور پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ اور فوج کے ایلیٹ کمانڈوز نے راشٹریہ رائفلز بٹالین کے ساتھ مل کر آپریشن کیا اور تقریباً 2مربع کلومیٹر علاقے کو سخت محاصرے میں رکھا۔سرکاری طور پر اس آپریشن میں عسکریت پسندوں کے مارے جانے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔دریں اثناء بھاٹا دھوریاں میں ایک خاتون، اسکے3 بیٹوں سمیت 8افراد کو حراست میں لیا گیاہے۔ادھر ڈھیرا کی گلی میںتلاشی آپریشن کا 10واں دن تھا۔