تازہ ترین

ٹی 20 ورلڈ کپ:دھونی اور گیل کی ملاقات

تاریخ    20 اکتوبر 2021 (00 : 01 AM)   


 دبئی // ۔ٹیم انڈیا کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی اور ویسٹ انڈیز کے دھماکہ خیز اوپنرکرس گیل نے پیرکے روز یہاں دبئی میں ٹی۔ 20 ورلڈ کپ 2021 وارم اپ میچ کے دوران ایک یادگار ملاقات کی۔ دھونی کو ٹی۔ 20 ورلڈ کپ کے لیے ٹیم انڈیا کا مینٹور بنایا گیا ہے جبکہ گیل ویسٹ انڈیز کی جانب سے ٹورنامنٹ میں کھیلیں گے۔بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے پریکٹس میچ میں انگلینڈ کے خلاف ٹیم انڈیا کی جیت کے بعد ان دونوں قدآور کھلاڑیوںکی تصاویر شیئر کیں۔بی سی سی آئی نے ٹویٹ کیا ، دو لیجنڈس۔ ایک یادگار لمحہ۔ جب دھونی اور ہنری گیل نے ملاقات کی۔ ٹیم انڈیا ٹی۔ 20 ورلڈ کپ۔ قابل ذکر ہے کہ ٹیم انڈیا 24 اکتوبر کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ٹی ۔20 ورلڈ کپ 2021 کے اپنے پہلے میچ میں پاکستان سے مقابلہ کرے گا۔ویسٹ انڈیز کرکٹ نے بھی کچھ تصاویر شیئر کیں جن میں ویسٹ انڈیز کے کوچ فل سیمنس ، ٹیم انڈیا کے کوچ روی شاستری اور سابق آسٹریلائی بلے باز میتھیو ہیڈن - جو ٹی۔ 20 ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کے کوچنگ اسٹاف میں شامل ہوئے ہیں - کوآپس میں بات چیت کرتے ہوئے دیکھاجا سکتا ہے۔ تصویر کی سلائیڈ میں رشبھ پنت اور نکولس پورن کو بھی مسکراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔