تازہ ترین

کشمیرمیں تیار کیاگیا کرکٹ بلا | پہلی بار ٹی 20 ورلڈ کپ میں استعمال ہوگا

تاریخ    19 اکتوبر 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//کشمیر وِِلو کرکٹ بیٹ پہلی بارٹی 20 ورلڈ کپ میں استعمال ہوگا۔یہ بیٹ جنوبی کشمیر کے سنگم علاقے سے ایک نجی کمپنی گریٹ اسپورٹس نے بنائے ہیں، جنہوں نے عمان کی نیشنل کرکٹ ٹیم کے لئے آنے والے ٹی 20 انٹرنیشنل ورلڈ کپ کے لئے اپنے برانڈ کے کرکٹ بلے فراہم کئے ہیں۔بجبہاڑہ کے پانچپورہ میں قائم مذکورہ اسپورٹس کمپنی، ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان فوضل کبیر کی ہے۔ فوضل کبیر نے اسلامک یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی، جس کے بعد انہوں نے اپنے والد کے بیٹ کارخانے کو فروغ دینے کی کوشش کی۔ بتادیں کہ اس بیٹ کارخانے کی شروعات ان کے والد نے 1974 میں کی تھی۔ بھید کے پیڑ سے نکلنے والے کشمیر وِلو کو فروغ دینے کے حوالے سے فوضل کا کہنا ہے کہ کئی بار بیرون ممالک کا دورہ کیا۔کشمیر وِِلو کرکٹ بیٹ پہلی بارٹی 20 ورلڈ کپ میں استعمال ہوگاکشمیر وِِلو کرکٹ بیٹ پہلی بارٹی 20 ورلڈ کپ میں استعمال ہوگاکرکٹرس کو کشمیر وِلو سے تیار کیے جانے والے بیٹ کی طرف مائل کیا، جس کے بعد ان کی تمام کاوشیں رنگ لائیں اور آخر کار سات سال کا طویل عرصہ گزر جانے کے بعد انہیں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔فوضل نے کہا کہ کشمیر وِلو سے بنے اس کرکٹ بیٹ کو بین الاقوامی سطح تک لے جانے کے لئے انہیں کڑی محنت کرنی پڑی۔ان کے مطابق کشمیر وِلو پوری دنیا میں صرف دو ہی جگہوں پر ملتے ہیں، جن میں انگلینڈ اور کشمیر سرفہرست ہے۔
 

تازہ ترین