تازہ ترین

پریمیئر فٹبال لیگ | آرکو ایف سی نے کشمیر ایونجرز کو شکست دی

تاریخ    19 اکتوبر 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
سری نگر// ٹی آر سی سرینگر میںجاری پریمیئر لیگ میں ، آرکو  فٹ بال کلب نے کشمیر ایونجرز کو ایک کے مقابلے میں2گولوںسے شکست دی۔ابتدائی طور پر ، میچ یکساں طور پر متوازن رہا کیونکہ دونوں ٹیموں نے حریف کو پسپا کرکے گول کرنے کی بھرپور کوشش کی۔آخر میں آرکو فٹ بال کلب کے معراج نے کامران کے پاس سے 30 ویں منٹ میں ایوینجرز کے دفاع کو عبور کرتے ہوئے ایک خوبصورت گول کیا۔اس سے آرکو ایف سی کے کھلاڑیوں میں اعتماد پیدا ہوا۔ بعد میں پہلے ہاف کے 42 ویں منٹ میں کاشف نے اپنے کلب کے لیے دوسرا گول کرنے میں کوئی غلطی نہیں کی۔دوسرا ے ہاف میں سخت مقابلہ دیکھنے کو ،ملا۔ کشمیر ایوینجرز نے انتہائی مضبوط دفاع کے ساتھ آرکو فٹ بال کلب کو تیسرا گول کرنے سے روک دیا۔ کشمیر  ایوینجر کھیل کے 75 ویں منٹ میں گول کرنے میں کامیاب ہوئے۔ ریفری کی آخری سیٹی کے وقت اسکور ایک کے مقابلے دو تھا۔اس کی فلیگ شپ کمپنی ’آرکو سیمنٹ‘کی سربراہی میں مینجمنٹ نے اپنی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے اس جیت کو اس لیگ کی ایک بڑی کامیابی قرار دیا۔ اس نے یہ بھی کہا ہے کہ مخالف ٹیم غیر ملکی کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور ایسی ٹیم کے خلاف جیت قابل تعریف تھی۔
 

تازہ ترین