تازہ ترین

اوڑی میں موٹر سائیکل ریلی جھنڈ ی دکھاکر گجرات روانہ

تاریخ    19 اکتوبر 2021 (00 : 01 AM)   


ظفر اقبال
اوڑی/ایڈیشنل ڈپٹی جنرل آف پولیس آرمڈ نے پیر کو سرحدی قصبہ اوڑی میں ایک موٹر سائیکل ریلی کو جھنڈی دکھا کر گجرات کی طرف روانہ کر دیا۔اس موٹر سائکل ریلی میں جموں کشمیر پولیس سے وابستہ30(daredevils) موٹر سائیکل سواروں نے حصہ لیا۔ایڈشنل ڈپٹی جنرل آف آرمڈ پولیس سید جاوید مجتبی آنے کہا کہ اوڑی سے نکلی یہ موٹر سائکل ریلی مختلف شہروں سے گزر کر  27 اکتوبر  کو کیوڈیا گجرات پہنچے گی جہاں پر 31 اکتوبر کو یہ قومی یکجہتی دن پر پریڈ میں حصہ لے گی۔انہوں نے کہا اس ریلی کا مقصد یہ کہ ملک کی آزادی کے جدو جہد میں جن فریڈم فائٹرس نے اپنا کردار نبھایا ان کے بارے میں لوگوں میں جانکاری پیداہو جائے اور قومی یکجہتی کے نعرے کو عوام تک پہنچایا جائے۔ اے ڈی جی پی کے ہمرہ ڈی آئی جی بارہمولہ،ایس ایس پی بارہمولہ ریئس محمد بٹ،ایس ایس پی آرمڈشیخ جنید،ایس ڈی ایم اوڑی ہر ویندر سنگ،ایس ڈی پی او اوڑی جنید ولی اور دیگر آفسران تھے۔
 

تازہ ترین