تازہ ترین

دھونی کی موجودگی سے ٹیم کا حوصلہ مضبوط ہوگا : وراٹ

تاریخ    18 اکتوبر 2021 (02 : 12 AM)   


نیوز ڈیسک
دبئی // (یو این آئی) ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی کا خیال ہے کہ ایک مینٹر کے طور پر مہندر سنگھ دھونی کی ڈریسنگ روم میں موجودگی سے ٹی  20 ورلڈ کپ کے لیے ٹیم  کا حوصلہ بڑھے گا۔ وراٹ نے گزشتہ روز کہا ، "دھونی کو بیک روم اسٹاف میں شامل کرنے سے  ٹیم کا حوصلہ بڑھے گا اور ٹیم  کے نوجوان کھلاڑیوں کو دھونی کے تجربہ سے کافی فائدہ ملے گا جو انھیں اپنے کھیل کو آگے بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ بطور کپتان  اپنا آخری ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کھیل رہے  وراٹ کوہلی نے کہا ، ’’دھونی اس ماحول میں واپسی کرنے پر کافی پرجوش ہیں۔ جب ہم سبھی نے اپنا کیریر شروع کیا تھا وہ تبھی سے ہم سے کے لئے ایک مینٹر ہیں، وہ اس وقت ٹیم کے لئے کھیل رہے تھے اور ان کے پاس اب موقع ہے کہ وہ اس کام کو پھر سے جاری رکھیں۔ خاص طور پر ان نوجوان کھلاڑیوں کے لئے جنہیں اپنے کیریر کے شروعات سال میں بڑا ٹورنامنٹ کھیلنے کو مل رہا ہے۔ انہیں یہ جاننے کا موقع ملے گا کہ ان برسوں میں انہیں نے کتنا تجربہ حاصل کیا ہے۔ ان  کی موجودگی سے ہم کافی خوش ہیں اور ان کے شامل ہونے سے ٹیم کا حوصلہ مزید بلند ہوگا۔‘‘
 

تازہ ترین