تازہ ترین

نوپورہ پریمیئر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر | سٹار 11 لنگیٹ نے ٹائٹل اپنے نام کر لیا

تاریخ    18 اکتوبر 2021 (02 : 12 AM)   


غلام محمد
سوپور // نوپورہ پریمیئر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا آخری میچ ہفتہ کو علمدار اسپورٹس سٹیڈیم نوپورہ سوپور میں سٹار 11لنگیٹ اور ایس ایس جی سی اشٹنگو بانڈی پورہ کے درمیان کھیلا گیا ۔اس فائنل میچ میں سینئر سیاسی رہنما عبدالغنی وکیل مہمان خصوصی تھے۔تقریب میں علاقہ کے معزز شہریوں کے علاوہ سیول سوسائٹی سوپور کے ارکان بھی موجود تھے۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سٹار 11 لنگیٹ نے 20 اوورز میں 233 رنز بنائے اور ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ایس ایس جی سی اشٹنگو نے 19 اوورز میں صرف 145 رنز بنائے اور سٹار 11 لنگیٹ نے 88 رنز سے میچ  اپنے نام کر لیا ۔ جلیل احمد نے شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 60رن بنائے اور 2وکٹیں حاصل کیں اور انہیں  مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔ تاہم ایس ایس جی سی اشٹنگو کے توصیف احمد شیخ کو  ٹورنامنٹ کے دوران 16  وکٹیں حاصل کرنے اور 130 رنز بنانے پر مین آف دی سیریز قرار دیا گیا۔معلوم رہے کہ اس ٹورنامنٹ میں شمالی کشمیر کے تینوں اضلاع بارہمولہ ، بانڈی پورہ اور کپواڑہ کی 32 کرکٹ ٹیموں نے حصہ لیا تھا ۔ ٹورنامنٹ کا اہتمام علاقے کے انتہائی باصلاحیت اور معروف کھلاڑی عامر یوسف اور محمد ناصر نے کیا تھا۔ ٹورنامنٹ کا آغاز 08 اگست 2021 سے ہوا۔پریزنٹیشن کی تقریب کے دوران مہمان خصوصی سیاسی رہنما عبدالغنی وکیل کی طرف سے فاتحین /رنر اپ کو انعامات اور ٹرافیاں دی گئیں ، ٹورنامنٹ کے دیگر شرکاء کو نقد انعامات ، ٹرافیاں ، یادداشتیں اور شرکت کے سرٹیفکیٹس سے بھی نوازا گیا۔اس موقع پر مہمان خصوصی عبدالغنی وکیل نے کہا کہ یہ میرے لیے بہت اعزاز کی بات ہے کہ میں اس طرح کے کھیلوں کے پلیٹ فارم کا بطور مہمان حصہ لے رہا ہوں جہاں نوجوان اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے میں مصروف ہیں ۔ 
 

تازہ ترین