عید میلاد النبی کے حوالے سے تحصیل انتظامیہ کا اجلاس منعقد

تاریخ    17 اکتوبر 2021 (00 : 01 AM)   


عشرت حسین بٹ
 منڈی//منڈی میں تحصیل انتظامیہ کی جانب سے عید میلاد النبیکے انتظامات کے حوالے سے آفسران اور منڈی کے ذی شعور لوگوں کاایک اجلاس منعقد کیا گیا ۔تحصیلدار منڈی شہزاد لطیف کی قیادت میں منعقدہ اجلاس میں انجمن رضائے مصطفےٰ منڈی انجمن رضائے مصطفےٰ آعلی پیر منڈی کے عہدداران کے علاوہ تحصیل منڈی کے ذی شعور لوگوں نے شرکت کی۔مقررین نے کہا کہ ولادتِ باسعادت حضرت محمد مصطفےٰﷺ کے موقعہ پر انتظامیہ کی طرف سے فرزندان توحید کےلئے تمام تر انتظامات ہونے چائیے ۔انہوں نے کہا کہ محافلِ میلاد جو کہ تحصیل منڈی کے تمام علاقہ جات میں دن اور رات کو منعقد کی جاتی ہیں جن میں بجلی پانی اور دوسری ضروری چیزوں کو مہیا رکھا جائے تاکہ اس دوران فرزندانِ توحید کو کسی بھی طرح کی مشکلات کا سامنانہ کرنا پڑے۔ تحصیلدار منڈی نے اس موقہ پر تمام تحصیل آفسران کو انتظامات کے حوالے سے احکامات صادر کرتے ہوئے کہا کہ محافل میلاد کے دوران فرزندان ِ توحید کےلئے تمام سہولیات کو مہیا رکھا جائے ۔انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ اس موقعہ کووڈ کے بچائے کےلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔
 

تازہ ترین