پنچایت گھر کھیتاں درابہ 10برسوں سے تشنہ تکمیل

محکمہ دیہی ترقی پر لاپرواہی کا الزام ،پنچایتی اراکین متاثر

تاریخ    17 اکتوبر 2021 (00 : 01 AM)   


بختیار کاظمی
 سرنکوٹ//سرنکوٹ سب ڈویژن کے درابہ علاقہ میں پنچایت گھر کھیتاں گزشتہ 10برسوں سے تشنہ تکمیل ہے تاہم متعلقہ محکمہ کی جانب سے اس کو مکمل کرنے کےلئے کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا جارہا ہے ۔مکینوں نے بتایا کہ پنچایت گھر پنچایت درابہ کھیتاں کی تعمیر کا عمل 2011میں شروع کیاگیا تھا لیکن متعلقہ حکام کی نا اہلی کی وجہ سے ابھی تک اس کو مکمل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں لی جارہی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ 10برس قبل پنچایت درآبہ کھیتاں میں بڑے جوش و خروش کے ساتھ کام شروع کیا گیا تھا تاہم پنچایت گھر کی عمارت ہنوز تعمیر کی منتظر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈھانچہ کھڑا کرنے کے بعد محکمہ نے نامعلوم وجوہات کی بنیاد پر کام کو ادھورا چھوڑ دیاجس کی وجہ سے عمارت اب کھنڈرات میں تبدیل ہونا شروع ہو گئی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ کئی بار موسم خراب ہونے کی وجہ سے گرام سبھا کو ملتوی کر دیا جاتا تھا اور بیک ٹو ولیج جب لانچ ہوا تو اس وقت لوگوں نے پہلی مانگ پنچایت گھر تعمیر کرنے کی رکھی جبکہ بیک ٹو ولیج کے تمام پروگرام دوسری سرکاری عمارتوں میں منعقد کئے جاتے تھے ۔یاد رہے پنچائت گھر درآبہ کھیتاں کے لئے2011 میں 22 لاکھ کا پلان منظور کیاگیا تھا لیکن محکمہ یہی ترقی کی عدم توجہی وعدم دلچسپی کے باعث یہ ڈھانچہ مکمل نہیں ہوسکا ۔مکینوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ عمارت کو جلدازجلد مکمل کر کے پنچایتی اراکین کو سہولیات فراہم کی جائیں ۔
 

تازہ ترین