حد متارکہ پر فوجی کی خود کشی | 4روز میں دوسرا واقعہ

تاریخ    17 اکتوبر 2021 (00 : 01 AM)   


اشرف چراغ
کپوارہ//دو روز کے وقفے کے بعد کپوارہ کے حد متارکہ پر ایک اور فوجی اہلکار نے خود کشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا ۔ مژھل سیکٹر میں اگلی چوکی پر تعینات فوجی اہلکار پی ہریش کمار نے ہفتہ کی بعد دوپہر دوران ڈیوٹی اپنی سروس رائفل سے کود پر گولی چلائی جس کے نتیجے میں وہ شدید طور زخمی ہوا ۔ خون میں لت پت فوجی اہلکار کو فوری طور سرینگر میں واقع 92بیس فوجی اسپتال میں علاج و معالجہ کے لئے داخل کیا گیا تاہم وہ اپنے زخمو ں کی تاب نالاکر دم تو ڑ بیٹھا ۔اس سے قبل ضلع کے نیاری کرالہ پورہ میں ملٹری انجینئرنگ سروس میں تعینات ایک فوجی اہلکار نے اپنے سروس رائفل سے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا ۔ 4روز میںیہ دوسرا واقعہ ہے ۔
 

تازہ ترین