تازہ ترین

جعلی شادی سے عصمت دری کا معاملہ

ریاسی پولیس نے آندھرا پردیش سے ملزم گرفتار کیا

تاریخ    17 اکتوبر 2021 (00 : 01 AM)   


ریاسی //ریاسی پولیس نے جعلی شادی سے عصمت دری معاملہ میں ایک شہری کی گرفتاری عمل میں لائی ہے ۔تھانہ ریاسی میں ایک لڑکی کی طرف سے ایک تحریری شکایت درج کروائی گئی کہ محمد اشفاق ولد محمد رازق ساکنہ سرولا منجاکوٹ نے شناخت چھپائی اور دھوکہ دہی سے شکایت کنندہ کے ساتھ تعلقات استوار کیے اور بار بار اس کی آڑ میں اس کے ساتھ زیادتی کی۔ پوچھ کچھ کرنے کے بعداس کو جعلی شادی کے بارے میں معلوم ہوا ،تو اس نے اعتراض کیا اور خواتین کے مزید استحصال کے لیے ملزم نے متاثرہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر چلائیں۔اس سلسلے میں ریاسی پولیس نے معاملہ زیر ایف آئی آر 197 US 376 IPCدرج کر کے تحقیقات شروع کی ۔ایف آئی آر درج کرنے کے بعد پولیس ٹیم حرکت میں آئی اورمتاثرہ لڑکی کا طبی معائنہ کیا گیااور جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے متاثرہ کا بیان ریکارڈ کیا گیا۔پولیس کی ٹیم نے ملزم کی موجودگی کے بارے میں پتہ لگایا اور معلوم ہوا کہ وہ آندرا پردیش میں ہے جس کے بعد شیلیندر سنگھ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ریاسی نے سب انسپکٹر رینک آفیسر کی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی اور اسے فوری طور پر آندرا پردیش بھیج دیا گیا جس نے 5روز کے اندر اندر ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی۔ دریں اثناءریاسی پولیس نے مزید دو افراد منظور اور اقبال کو شوشل میڈیا پر قابل اعتراض تصاویر شیئر کرنے کے جرم میں گرفتار کیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔