تازہ ترین

رانا اور سلاتھیہ کا شاندار استقبال

جموں کی عوام کو کبھی مایوس نہیں ہونے دیں گے :رانا

تاریخ    17 اکتوبر 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
جموں // نئی دہلی میں بی جے پی میں شمولیت کے بعد دیویندر سنگھ رانا اور سرجیت سنگھ سلاتھیہ جموں پہنچے جہاں لوگوں نے ان کا زبردست اور بے مثال استقبال کیا گیا۔ رانا نے اس دوران جموں کے مقصد کو برقرار رکھنے کی سختی سے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کریں گے، خطے کا مفاد چاہے اس کے سیاسی کیریئر کو قربان کرنا ہی کیوں نہ ہو۔رانا ایئرپورٹ سے میگا ریلی میں اپنی رہائش گاہ پہنچنے جہاں انہوں نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے لوگوں کی طرف سے بے مثال پیار اور جوش و خروش پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔ رانا، سرجیت سنگھ سلاتھیہ کے ساتھ تھے ۔رانا نے کہا کہ ہم ہمیشہ جموں کاز کے لیے کھڑے رہیں گے اور جموں کی عوام کو کبھی مایوس نہیں ہونے دیں گے ۔انہوں نے لوگوں سے کہا کہ میں خادم کی حیثیت سے آپ لوگوں کی خدمت کرتا رہا ہوں اور کروں گا اور مجھے جاننے والے اس کی تصدیق کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں سے ان کا مطلب ہمیشہ جموں ، سانبہ ، کٹھوعہ ، ریاسی ، ڈوڈہ ، کشتواڑ ، پونچھ ، راجوری ، ادھم پور ، رام بن اور دیگر تمام علاقے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں کا ملنسار اخلاق پورے جموں و کشمیر ، اس کے عوام ، اس کے اخلاق اور اس کی شان پر محیط ہے۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سرجیت سنگھ سلاتھیہ نے لوگوں کا بہت زیادہ پیار کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ جموں کو معاشی ، سماجی اور سیاسی طور پر پھلتا پھولتا دیکھنا چاہتے ہیں۔