تازہ ترین

میں نے ابھی تک آئی پی ایل نہیں چھوڑی ہے :دھونی

تاریخ    17 اکتوبر 2021 (00 : 01 AM)   


دوبئی/یو این آئی// چنئی سپرکنگ (سی ایس کے ) کو چوتھا آئی پی ایل خطاب جیتانے والے مہندر سنگھ دھونی نے تصدیق ہے کہ ہے انہوں نے ابھی تک آئی پی ایل نہیں چھوڑی ہے ۔جمعہ کو یہاں فائنل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو شکست دے کر آئی پی ایل ٹائٹل جیتنے کے بعد سی ایس کے کے لیے آئی پی ایل کھیلنا جاری رکھنے کے سوال کے جواب میں دھونی نے کہا کہ "میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ یہ بی سی سی آئی پر منحصر ہے ۔ اگلے سیزن سے دو نئی ٹیمیں آنے کے ساتھ ہمیں یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ سی ایس کے کے لیے کیا اچھا ہے ۔ یہ ٹاپ تین یا چار میں ہونے کے بارے میں نہیں ہے ۔ نقطہ یہ ہے کہ ایک مضبوط کور بنانا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ٹیم کوپریشانی نہ ہو۔ کور گروپ میں ہمیں یہ دیکھنے کے لیے سخت محنت کرنی پڑے گی کہ اگلے 10سالوں میں کون حصہ ڈال سکتا ہے ۔ "سی ایس کے کپتان نے میچ کے بعد اپنے مداحوں کا تہہ دل سے شکریہ بھی ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ "ہم جہاں بھی کھیلے ، چاہے وہ جنوبی افریقہ ہو ، میلبورن ہو یا دوبئی ، ہمارے حامی شائقین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ ہر ایک کھلاڑی اور ٹیم اس کے لیے ترستی ہے ۔کھیلتے ہوئے ایسا محسوس نہیں ہوا کہ ہم دوبئی میں کھیل رہے ہیں ، ایسا لگا جیسے ہم چنئی کے چیپوک اسٹیڈیم میں کھیل رہے ہیں۔ ہم اپنے مداحوں کے لیے چنئی واپس آئیں گے ۔
 

تازہ ترین