تازہ ترین

’آزادی کا امرت مہااتسو ‘

اننت ناگ میں سائیکل ریس کا انعقاد

تاریخ    17 اکتوبر 2021 (00 : 01 AM)   


ـ ـاننت ناگ//آزادی کاامرت مہااتسو' کی ملک بھر میں جاری تقریبات کے ایک حصے کے طور پر پولیس نے اننت ناگ میں لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے سائیکل ریس کا انعقاد کیا۔سائیکل ریس کوجاں بحق ہوئے پولیس اہلکار نثار احمد وگے کے والد عبدالرزاق وگے نے ہری جھنڈی دکھا کر سرنل اننت ناگ سے شروع کیا اور اسپورٹس اسٹیڈیم ٹک باغ مٹن پر اختتام پذیر ہوا۔ایس ایس پی اننت ناگ ، ڈی ایس پی ہیڈ کواٹراننت ناگ ،ڈی ایس پی ڈی اے آر ،ایس ایچ او مٹن اور ضلعی پولیس اننت ناگ کے دیگر افسران بھی تقریب پر موجود تھے۔لڑکوں میں پہلی تین پوزیشنیں لینے والوں میں سے، عماِد نذیر ، اشفاق حسین اور یاسر احمد نے حاصل کی۔ اسی طرح لڑکیوں میں پہلی پوزیشن افرا جان ، دوسری پوزیشن افشانا مشتاق اور تیسری پوزیشن آرزو یوسف نے حاصل کی۔تقریب کے اختتام پر جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔
 

تازہ ترین