پونچھ میں سابق پولیس اہلکاروں کا اجلاس

تاریخ    16 اکتوبر 2021 (00 : 01 AM)   


پونچھ//سبکدوش پولیس ملازمین ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے پونچھ میں ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا ۔ایسوسی ایشن کے ضلع صدر سردار سرجیت سنگھ کی سربراہی میں منعقد ہ اجلاس کے دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور کئی اہم فیصلے کئے گئے۔ اس دوران ذرائع ابلاغ کے نمائندگان کے ساتھ بات کرتے ہوئے ایسوسی ایشن  کے صدر نے حکومت سے سبکدوش پولیس ملازمین کے مطالبات کی یکسوئی پر زور دیا۔ انہوں مطالبہ کیا ہے کہ سبکدوش پولیس ملازمین اور دوران ملازمت شہید ہونے والے ملازمین کے اہل خانہ کے مسائل کو حل کرنے کیلئے خصوصی توجہ دی جائے تاکہ ان کو راحت مل سکے ۔اجلاس میں گیتا پرشاد سابق سب انسپکٹر،غلام محی الدین،خورشید احمد اور شیر خان نے بھی خطاب کر کے سابق پولیس ملازمین کے مسائل کو حل کرنے کا لیفٹیننٹ گورنرانتظامیہ سے مطالبہ کیا۔
 

تازہ ترین