کوٹرنکہ کے کیول گائوں میں گرام سبھا کا انعقاد

تاریخ    16 اکتوبر 2021 (00 : 01 AM)   


محمد بشارت
کوٹرنکہ //سب ڈویژن کوٹرنکہ کے کیول گائوں میں فارسٹ رائٹس ایکٹ کے سلسلہ میں ایک گرام سبھا کا اہتمام کیا گیا جس کے دوران فارسٹ رائٹ کمیٹی کے اراکین نے یکجا ہو کر مختلف معاملات پر تفصیلی بات چیت کی جبکہ اس دوران عام لوگ بھی موجود تھے ۔کمیٹی کی صدر نسیمہ چوہان نے بتایا کہ فارسٹ رائٹس ایکٹ کے زیر تحت زمین کی حصولی کیلئے کئی افراد نے کاغذات جمع کروائے ہیں جبکہ ان کی چھان بین کرنے کیلئے مذکورہ اجلاس طلب کیا گیا تھا ۔کمیٹی اراکین نے بتایا کہ فارسٹ رائٹس کے لئے علاقہ کے 37افراد کے کاغذات جمع کرلئے گئے ہیں ۔اس دوران عام لوگوں کو مرکزی حکومت کی جانب سے دئیے گئے اختیارات کے سلسلہ میں بھی تفصیلی جانکاری فراہم کی گئی ۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ مذکوری ایکٹ کے تحت اپنے کاغذات کمیٹی کے پاس جمع کروائیں تاکہ ان کو حق فراہم کرنے میں مدد مل سکے ۔اس موقعہ پر سماجی کارکنوں کیساتھ ساتھ پنچایتی اراکین بھی موجود تھے ۔

تازہ ترین