دسہرہ کا تہوار مذہبی جوش و خروش کیساتھ منایا گیا

تاریخ    16 اکتوبر 2021 (00 : 01 AM)   


جاوید اقبال+رمیش کیسر
مینڈھر //جموں وکشمیر کے دیگر اضلاع کی ہی طرح سرحدی ضلع راجوری او ر پونچھ میں دسہرہ کا تہوار مذہبی جوش و جذبے کیساتھ منایا گیا ۔دونوں سرحدی اضلاع کے کئی مندروں میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا تھا جن میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔مینڈھر سب ڈویژن میں جموں وکشمیر کے دیگر حصوں کی ہی طرح دسہرہ کا تہوار مذہبی جوش و خروش کیساتھ منایا گیا ۔اس دوران انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی ریلی کی اجازت نہیں دی گئی تھی جبکہ مینڈھر کے ہنو مان مندر میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کر کے پوجا کا اہتمام کیا ۔اس دوران انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔نوشہرہ سب ڈویژن میں بھی تقریبات کا اہتمام کیا گیا لیکن زیادہ لوگوں نے گھروں میں ہی سادگی کیساتھ تقریبات کا اہتمام کیا ہوا تھا ۔

تازہ ترین